Sunday, December 4, 2022

حیدرآباد، قرنطینہ سنٹر میں صفائی عملہ سہولیات سے محروم

حیدرآباد، قرنطینہ سنٹر میں صفائی عملہ سہولیات سے محروم
حیدرآباد (92 نیوز) سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد حیدرآباد میں ضلعی انتظامیہ نے قرنطینہ سنٹر تو قائم کردیا ہے لیکن وہاں پر صفائی کا کام کرنے والا عملہ سہولیات سے محروم ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے حیدرآباد ٹنڈومحمد خان روڈ پر قرنطینہ سنٹر تو قائم کردیا ہے لیکن وہاں پر صفائی کے کام پر مامور عملہ سہولیات سے محروم ہے۔ 1504 فلیٹس اور ایک وسیع رقبے کی صفائی کے لئے عملے کو ٹرالی سمیت دیگر سامان مہیا نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں صفائی کے کام میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ صفائی کا کام کرنے والے عملے نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں کام کرنے کے لئے تمام سہولیات  فراہم کی جائیں تاکہ وہ بہتر طور پر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔