Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حیدرآباد : سخی وہاب فلائی اوور کے نیچے کریکر بم دھماکا، 9 افراد زخمی

حیدرآباد : سخی وہاب فلائی اوور کے نیچے کریکر بم دھماکا، 9 افراد زخمی
August 15, 2016
حیدرآباد (92نیوز) حیدرآباد میں سخی وہاب فلائی اوور کے نیچے کریکر بم دھماکے کے نتیجے میں9 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکا ایک ٹھیلے کے نیچے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے سخی وہاب فلائی اوور کے نیچے کریکر بم دھاکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کریکر بم ایک ٹھیلے کے نیچے پھینکا گیا جس کے ساتھ ہی ایک لسی فروش کا ٹھیلا بھی تھا۔ کریکر زور دار دھماکے سے پھٹا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکا بہت زوردار تھا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق یہ کریکر بم کا دھماکا تھا۔ ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور واقعہ کے بعد شہر کی ناکہ بندی کر کے سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ سول اسپتال کے ترجمان کے مطابق زخمیوں میں منیر، فیاض، زبیر، امان اللہ‘ عقیل، اعجاز‘ شوکت اور مہتاب شامل ہیں۔ ایک شدید زخمی کو آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔