حیدرآباد جیل سے سینٹرل جیل کراچی آنے والی جیل موبائل پر ایکسپریس وے پر فائرنگ

کراچی(92نیوز)کراچی میں پولیس ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پرحیدر آباد جیل سے سینٹرل جیل کراچی آنے والی جیل موبائل پر ایکسپریس وے پر فائرنگ کی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق حیدر آباد جیل سے سینٹرل جیل آنے والی جیل موبائل ایکسپریس وے پر عیسیٰ نگری کے مقام پر پہنچی
تو گھات لگائے 4 دہشتگردوں نے گولیاں برسا دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے تین خول برآمد کرلئے گئے ہیں جس وقت موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تو اس میں 8 اہلکار سوار تھے، ایس پی گلشن عابد قائمخانی جیل کی جانب سے اہلکاروں کی سیکورٹی پر بھی نالاں نظر آئے۔
لیاری ایکسپریس وے پر ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم سمیت دیگر افسران کو نشانہ بنایا جا چکا ہے،لیکن اسکے باوجود ایکسپریس وے پر نہ تو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئیے ہیں اور نہ ہی سیکیورٹی کے دیگر اقدامات کئیے گئے ہیں۔