Sunday, December 4, 2022

حیدرآباد: جعلی ایس ایچ او اور سپاہی اصل پولیس کے ہاتھ چڑھ گئے

حیدرآباد: جعلی ایس ایچ او اور سپاہی اصل پولیس کے ہاتھ چڑھ گئے
حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد میں پولیس کے جعلی ایس ایچ او اور سپاہی اصل پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے پولیس نے جعلی ایس ایچ او کے قبضے سے کار اور اسلحہ بر آمد کر لیا۔ . ھلیلی پولیس نے حیدرآباد کے علاقے اوڈین چوک پر چھاپہ مار کر پولیس وردی میں ملبوس جعلی ایس ایچ او اور سپاہی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق جعلی پولیس اہل کارایک نوجوان کو گرفتار کرنے آئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی اہلکار گزشتہ کئ ماہ سے خود کو پولیس افسر اور اہلکار ظاہر کرکے سادہ لوح شہریوں کو لوٹتے تھے اور کئی لوگوں کو گرفتار کرکے گاڑی میں گھماتے اور بھاری رقم لے کر چھوڑ دیتے تھے۔ پولیس نے ملزمان سے پولیس کی وردیاں اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔