حیدرآباد : اہل خانہ کو یرغمال بنانیوالےملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا

حیدرآباد(92نیوز)حیدرآباد میں اہل خانہ کو یرغمال بنائے جانے کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے ۔ پولیس کمانڈوز نے ملزم ابراہیم کو حراست میں لے لیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق حیدرآباد میں اپنے خاندان کو یرغمال بنانے والے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے ۔ پولیس کمانڈو نے ملزم کو ابراہیم کو اپنی حراست میں لے لیا جو کبھی روسی سفیر سے مذاکرات کی بات کرتا اور کبھی خود کو اڑانے کی بات کررہا تھا ۔ پولیس کمانڈو ساتھ والے مکان کی گرل کاٹ کر اندر داخل ہوگئے اور اس کو اپنی حراست میں لے لیا ۔
پولیس نے جنونی کے قبضے سے پستول اور خنجر بھی برآمد کر لیا ہے ۔