Saturday, July 27, 2024

حیدرآباد:پالتوجانوروں کا دوروزہ میلہ،طلباوطالبات خوب محظوظ ہوئے

حیدرآباد:پالتوجانوروں کا دوروزہ میلہ،طلباوطالبات خوب محظوظ ہوئے
February 5, 2017
حیدرآباد(92نیوز)حیدرآباد کےنجی اسکول میں سجا پالتو جانوروں کادو روزہ میلہ 40 سے زائد اقسام کےخوبصورت جانوراور پرندوں کودیکھ کرطلبا و طالبات خوب لطف اندوز ہوئے۔ تفصیلات کےمطابق حیدرآباد کے نجی اسکول میں پالتو جانوروں کے فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں 40 سے زائد نایاب جانور اور پرندے نمائش کے لئے رکھے گئے تھے جنہیں  دیکھ کر طلبا  انتہائی خوش دکھائی دیئے۔ فیسٹیول میں سانپ اور اژدھا بچوں کی توجہ کامرکزبنا رہا بچوں نے بغیر کسی خوف کے انہیں اپنے گلے میں ڈال کر تصاویر بھی بنوائیں۔  پالتو جانوروں کے فیسٹیول کو والدین نے خوشگوارتبدیلی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول سے بچوں کو جانوروں سے آگاہی کے ساتھ انہیں قریب سے دیکھنے کا مو‍قع بھی ملا ہے۔