Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹرز نے نوجوان کا کٹا ہوا ہاتھ جوڑ دیا

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹرز نے نوجوان کا کٹا ہوا ہاتھ جوڑ دیا
April 28, 2016
پشاور (92نیوز) قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان خان ودان کا ہاتھ کارخانے میں کام کے دوران کٹ گیا لیکن پلاسٹک سرجن نے سرکاری اسپتال میں آپریشن کر کے اس کے کٹے ہاتھ کوجوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے نوجوان خان ودان کو فوم کے کارخانے میں ملازمت مہنگی پڑگئی۔ کام کے دوران اسکا ہاتھ مشین میں آگیا اور ایک ٹکڑا مکمل طور پر الگ ہو گیا۔ زخمی کو بروقت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا تو پلاسٹک سرجن نے فوری طور پر آپریشن کر کے کٹا ہوا ہاتھ دوبارہ جوڑ دیا۔ ڈاکٹرز نہ صرف تمام اعصابی ریشوں کو جوڑنے میں کامیاب ہو گئے بلکہ ہڈیوں کو بھی کامیابی کے ساتھ جوڑ دیا۔ دس گھنٹے کی کامیاب سرجری کے بعد ہاتھ نے کام شروع کر دیا ہے مگر ڈاکٹروں کے بقول سہولیات کا فقدان محسوس کر رہے ہیں۔ پہلی کامیاب پلاسٹک سرجری کے بعد اب خان ودان جیسے بے شمار افراد کو معذوری سے بچانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔