Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکیم سعید کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم رکن سمیت تین ملزم 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے

حکیم سعید کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم رکن سمیت تین ملزم 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے
July 28, 2015
کراچی(92نیوز)انسداددہشت گردی عدالت نےسابق گورنرسندھ حکیم سعیدقتل کیس میں ملوث ایم کیوایم برنس روڈسیکٹرکےکارکن سمیت تین ملزموں کو90روزہ تحویل پررینجرز کےحوالے کردیا،ملزموں نےٹارگٹ کلنگ،زبردستی کھالیں،فطرہ اوربھتہ وصولی کی متعددوارداتوں کااعتراف بھی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹرکے3کارکن ملزم محمدعابد،محمدعلی اورعبدالوقارکوانسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا،رینجرزلاء افسراورایم کیوایم کےوکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے،تینوں ملزموں نےعدالت میں ٹارگٹ کلنگ،کھالیں،فطرہ اوربھتہ وصولی کی متعدد وارداتوں کااعتراف کرلیا۔ ملزم عابد نےاعتراف کیاکہ اس نےسابق گورنرسندھ حکیم سعیدکےقتل میں معاون کا کرداراداکیااورقتل کےتمام گواہوں کوٹھکانےلگایا جبکہ برنس روڈ میں سنی تحریک کا دفتربھی جلایا،ملزم عابد کےمطابق ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونےوالااسلحہ نائن زیرو پرڈمپ کیاجاتا ہے۔ ملزم عابدنےکھالیں،فطرہ اوربھتہ نہ دینےوالےمتعددافرادکی ٹارگٹ کلنگ کااعتراف بھی کیا،ملزم نےرینجرزتشدد کی شکایت کی توجج نےریمارکس دیےکہ آپ سےخطرناک مقدمات کی تحقیقات ہورہی ہے،مہمان نہیں بناسکتے،ایم کیوایم کےوکیل نےملزموں کو جنگی قیدیوں کی طرح پیش کرنےکاالزام لگایا۔ ملزم محمدعلی اورعبدالوقارنےبھی عدالت میں ٹارگٹ کلنگ کااعتراف کیا،رینجرزلاء افسرکےمطابق ملزم مبینہ طورپراعلیٰ قیادت کےحکم پرٹارگٹ کلنگ کیا کرتےتھے، تینوں ملزموں کونوےروزہ تحویل پررینجرز کےحوالےکردیاگیا۔