Wednesday, December 7, 2022

حکومت 8ماہ سے شریف خاندان کی کرپشن بچا رہی ہے: عمران خان

حکومت 8ماہ سے شریف خاندان کی کرپشن بچا رہی ہے: عمران خان

اسلام آباد (92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کل ثابت ہو گا کہ مریم نواز مے فیئر فلیٹس کی بینی فشل اونر تھیں۔ پوری کابینہ شریف خاندان کو بچانے کیلئے بیٹھی ہوئی ہے۔ موٹو گینگ کی جھوٹ بول بول کر شکلیں تبدیل ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ کپتان پاناماکیس کی سماعت کے بعد تو میڈیا سے بات کئے بغیر چل دیے لیکن بعد میں دوبارہ میدان میں آ گئے اور حکمرانوں پر کھل کر باؤنسر برسائے۔

بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گزشتہ آٹھ مہینے سے حکومت کا کام صرف نوازشریف کی کرپشن چھپانا رہ گیا ہے۔ جھوٹ بول بول کر موٹوگینگ کی شکلیں بدلنا شروع ہو گئی ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے سب سے بڑے سیاسی حریف کا ذکر کیا تو انہیں ایک بات پرخراج تحسین بھی پیش کردیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا کیس پیر تک ختم ہو جائے گا پھر ان کے جواب سنیں گے۔ انہوں نے قطری شہزادے کو بھی ایک مشورہ دے دیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ انشا اللہ دو ہفتے تک یہ کیس ختم ہو جائے گا۔ عدالت جو بھی فیصلہ کرے میں قبول کروں گا۔ انہوں نے کیس کی سماعت روزانہ کرنے پر سپریم کورٹ کی بھی تعریف کی۔