حکومت ہے ہی نہیں، کہیں ہوگی تو گرے گی، آصف زرداری
اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں کہ، ملک میں حکومت ہے ہی نہیں، کہیں ہوگی تو گرے گی، یہ تو مانگے تانگے پر ہیں۔
منگل کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری نے کہا، افغانستان کی صورتحال خطرناک ہے، اس کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں، معاملے پر نظر رکھ کر سوچ بچار سے فیصلے کرنا ہوں گے۔
اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری مشکوک ٹرانزیکشنز ریفرنس کی سماعت پر احتساب عدالت پیش ہوئے، فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کی طرف سے وکالت نامہ جمع کروا دیا۔