Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکومت گرانا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں، فواد چودھری

حکومت گرانا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں، فواد چودھری
December 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے حکومت گرانا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں۔

فواد چودھری نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا مولانا فضل الرحمان تین سال سے تاریخیں دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے اقتدار سنبھالا تو پہلے سال ہی مولانا فضل الرحمان کاٹھ کباڑ لے کر اسلام آباد آ گئے تھے۔ اپوزیشن میں دیہاڑی دار سیاستدان ہیں۔ یہ اپنی دیہاڑی لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا رانا شمیم کے بیان حلفی سے معلوم ہوا نواز شریف اینڈ کمپنی کتنا بڑا سسیلین مافیا ہے۔ نواز شریف نے خود واپس نہیں آنا، انہیں ہم واپس لائیں گے۔ نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانیہ کے ساتھ مل کر قانون سازی کر رہے ہیں۔