Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکومت گدھوں اور انڈوں کی فارمنگ سے باہر نکلے ، مرتضیٰ وہاب

حکومت گدھوں اور انڈوں کی فارمنگ سے باہر نکلے ، مرتضیٰ وہاب
January 31, 2019
 کراچی (92 نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا حکومت گدھوں اور انڈوں کی فارمنگ سے باہر نکلے۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا یہ حکومت ایجنڈا لیس ہے ان کی کوئی معاشی تجارتی اور سیاسی پالیسی نہیں۔ گورنر سندھ کو سازشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر کا عہدہ سیاسی نہیں۔ گورنر سندھ سازشیں چھوڑ کر این ایف سی ایوارڈ کے مسئلے پر صوبے کی مدد کریں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کوئی پالیسی نہیں۔ وفاقی حکومت گدھوں اور انڈوں کی فارمنگ  سے نکل کر عوام کی خدمت کرے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ماضی میں سندھ حکومت کو گرانے کے لئے ایک ٹارزن یہاں آئے تھے لیکن ناکامی ان کا مقدر بنی۔ سندھ حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے۔ یہ کوئی خریدی ہوئی حکومت نہیں۔