Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

حکومت کے5سال مکمل  ہونے پر قوم کےحالات بدل جائیں گے:نواز شریف

حکومت کے5سال مکمل  ہونے پر قوم کےحالات بدل جائیں گے:نواز شریف
March 21, 2015
سیالکوٹ(ویب ڈیسک)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میں لارے لگانے والاسیاستدان نہیں ہوں ،حکومت کے پانچ سال پورے ہوتے تک ملک اور قوم کے حالات بدل جائیں گے وہ سر خروہوکراگلے الیکشن میں قدم رکھیں گے۔ سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ بین الاقوامی شہربن رہا ہے، دنیا بھر سے یہاں پروازیں آرہی ہیں،ایکسپریس وےسے  بزنس کمیونٹی اورعام لوگوں کوفائدہ پہنچےگا ۔ نواز شریف نے کہا کہ انہوں نےاصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ان کا دور مکمل ہونے پر قوم کو ملک کی الگ تصویر نظر آئے گی۔ انہوں نے  کہا کہ عوام نے  انہیں لوڈ شیڈنگ،دہشت گردی اورمعیشت ٹھیک کرنے کےلئے ووٹ دیا  ،ان کا نوے فیصد وقت پرانےمسائل کو حل کرنےمیں لگ جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیرخواجہ آصف کی بھی تعریف کی اور کہا کہ خواجہ آصف نے سیالکوٹ کے عوام کے ساتھ وفا کی، آزمائش کےدورمیں بھی خواجہ آصف اور سیالکوٹ کےعوام نے ان کا ساتھ دیا۔