Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکومت کے پاس خسارے میں چلنے والے اداروں کیلئے کوئی رقم نہیں ہے  : پرویز رشید

حکومت کے پاس خسارے میں چلنے والے اداروں کیلئے کوئی رقم نہیں ہے  : پرویز رشید
February 6, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں کہ وہ خسارے میں چلنے والے اداروں کو دے سکے ۔ پی آئی اے کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق92 نیوز کی سالگرہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر رہے ہیں ،،تاکہ سرکاری سرپرستی سے نکل کر خود اپنے فیصلے کر سکے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے پی آئی اے کی بہتری کے حوالے سے کو ئی اقدامات نہیں کئے ،جب اقتدار ملا تو سٹیل مل اور پی آئی اے خسارے میں تھے آج انکی حمایت کرنے والے اپنے دور میں کہاں تھے ۔