حکومت کے خلاف یکم سے تیس اگست تک تحریک چلائی جائے گی: شیخ رشید

لاہور(92نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومت کے خلاف یکم سے تیس اگست تک تحریک چلائی جائے گی ۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کہ تیس اگست کو اپوزیشن مشترکہ لائحہ عمل دے گی۔ جمہوریت کے خلاف سازش نہیں ہو رہی، تمام اپوزیشن جماعتوں کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔