Tuesday, February 7, 2023

حکومت کی ناکامی کی سزا عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں ، بلاول بھٹو

حکومت کی ناکامی کی سزا عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں ، بلاول بھٹو
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا حکومت کی ناکامی کی سزا عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔ بلاول بھٹو اسمبلی میں بولے اور حکومتی پالیسوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ بلاول بھٹو نے کہا عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔ لوگ مر رہے ہیں اور حکومت رونے بھی نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ سے منظوری نہ لی تو آئی ایم ایف ڈیل قبول نہیں کی جائے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا اٹھارویں ترمیم نہیں بلکہ حکومت کی نااہلی سے ملک دیوالیہ ہو رہا ہے۔ حکومت کی ناکامی کی سزا عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔ بلاول بھٹو بولے جنوبی پنجاب میں لوگ مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور حکومت ان کے خلاف کارروائی کررہی تھی۔ پارلیمان پر حملہ اور لعنت بھیجنے والی اور امپائر کی انگلی پر ناچنے والی جماعت کو تنقید برداشت نہیں ہوتی۔ یہ تحریک انصاف کی نہیں، آئی ایم ایف کی حکومت ہے۔