حکومت کی سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کی تجویز

اسلام اباد (92 نیوز) حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کی تجویز دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری خزانہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے مشاورت کی ہدایت کر دی ۔ پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے وزرائے اعلی اور چیف سیکرٹریز سے بھی رائے طلب کر لی گئی۔
فیصلے کے اطلاق پر قانونی، مالی اور انتظامی اثرات کی رپورٹ طلب کر کے متعلقہ حکام کو دو دن کے اندر اپنی حتمی تجاویز وزیراعظم آفس بھیجنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔