Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکومت کو 27دسمبر کے بعد پتہ لگ جائیگا اپوزیشن کیا ہوتی ہے: بلاول

حکومت کو 27دسمبر کے بعد پتہ لگ جائیگا اپوزیشن کیا ہوتی ہے: بلاول
December 13, 2016

کراچی (92نیوز) بلاول بھٹو زرداری دبئی چلے گئے۔ روانگی سے قبل جناح اسپتال کراچی میں ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ ذہن پر زیادہ زور نہ دیں، اپنی صحت پر توجہ دیں، تنظیم چل رہی ہے۔ بلاول بھٹو نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا ستائیس دسمبر کے بعد حکومت کو لگ پتہ جائے گا کہ اپوزیشن کیسے ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ میں احتساب سے بھاگے گی تو سڑکوں پر حساب لیں گے۔ نون لیگ عوام سے مذاق کر رہی ہے جبکہ وزیراعلی سندھ کہتےہیں بلاول بھٹو کےمطالبات آئینی اور جمہوری ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کو ان کے چار مطالبات ماننےہوں گے۔

پیپلزپارٹی میڈیا سیل میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام سے مذاق بند کیا جائے۔ نون لیگ کو بہت وقت دے دیا۔ اب مزید نہیں ملے گا۔ اس سے قبل ٹویٹر پر بلاول بھٹو نے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے لکھا کہ اگر احتساب کا ڈر ہے تو سڑکوں پر گو نواز گو کے نعرے لگائیں گے۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانے میں بھی ناکام ہو گئی۔

انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ جب میں بچہ تھا تو حکمرانوں نے کہا تھا کہ بینظیر کے بچوں کے بھیک مانگنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اب نرمی کی توقع کیوں کی جا رہی ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں بلاول بھٹو نے جو چار مطالبات پیش کئے ہیں وہ آئینی اور جمہوری ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بلاول بھٹو اپنے لئے نہیں پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے طاقت مانگ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے کور کمیٹی کے اجلاس میں سینئر رہنما بھی شریک ہوئے۔