Monday, October 3, 2022

حکومت کو پٹرولیم مافیا کے سامنے بھی گھٹنے ٹیکنے پڑے ، مرتضیٰ وہاب

حکومت کو پٹرولیم مافیا کے سامنے بھی گھٹنے ٹیکنے پڑے ، مرتضیٰ وہاب
کراچی (92 نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی  نالائق حکومت کبھی نہیں رہی۔ حکومت کو پٹرولیم مافیا کے سامنے بھی گھٹنے ٹیکنے پڑے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا اوگرا نے نرخ طے کردیئے، عوام کو پٹرول میسر نہیں ہوا۔ حکومت نے اپنی سمت درست نہ کی تو گندم کا پھر بحران آسکتا ہے۔ ملک میں ایک  اور بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں گندم کی قیمت میں اضافے سے سندھ میں بھی گندم کی قلت شروع ہو گئی۔ سندھ حکومت کہتی ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں گندم کی ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں عدم استحکام لایا گیا۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے ملک میں گندم بحران آسکتا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ سندھ میں گندم کی سو کلو قیمت سینتالیس سو روپے جبکہ پنجاب میں پانچ ہزار روپے سے زائد ہے۔ قیمتوں میں فرق کے سبب سندھ سے گندم اسمگل ہونا شروع ہوگئئ ہے۔ انکا طریقہ واردات ہے کہ بحران پیدا کرکے اربوں روپے کماتے ہیں۔ پیپلزپارٹی رہنماوں کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا کے اعلانات کے برعکس کراچی میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ مرتضی وہاب نے علی زیدی کو پیشکش کی کہ انہیں بےنظیر کی وصیت دیکھنی ہے تو پیپلزپارٹی میں آجائیں۔