حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے نواز شریف نے آصف زرداری سے مدد مانگ لی

لاہور (92 نیوز) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مسلم لیگ ن متحرک ہو گئے ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سابق صدر و شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری سے مدد مانگ لی ۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں ن لیگی وفد نے نیر بخاری سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں نیر بخاری کو نواز شریف کا پیغام پہنچایا گیا۔
لیگی وفد کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سے ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کی بھی درخواست کی گئی ۔