Sunday, February 25, 2024

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن ایک ہونے لگی ، آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے پر اتفاق

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن ایک ہونے لگی ، آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے پر اتفاق
October 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) حکومت کو  ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن متحد ہونے لگی ۔ آئندہ ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق ہو گیا۔ مفاہمت کے بادشاہ حکومت کے خلاف ایکشن میں آ گئے ، آصف علی زرداری سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے انکی رہائشگاہ پہنچے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومتی پالیسیوں پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اب ہمیں جمہوری طاقتیں کمزور نظر آرہی ہیں ، ہمارا مقصد حکومت کو گرانا نہیں جمہوریت پر چلانا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا حکومت کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں ہے ، ساری اپوزیشن مل کر ایک موقف اختیار کرے گی اور اگلے چند روز میں آل پارٹیز کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کا مشورہ دیا جبکہ آصف زرداری کا کہنا تھا ایم کیو ایم اور بی این پی سے بھی رابطہ ہوسکتا ہے۔