Sunday, December 3, 2023

حکومت کو مستعفی ہونا پڑے گا، مولانا فضل الرحمن

حکومت کو مستعفی ہونا پڑے گا، مولانا فضل الرحمن
January 12, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے دعویٰ کردیا کہ حکومت کو مستعفی ہونا پڑے گا ، منزل پر پہنچنے میں دیر ہو سکتی ہے لیکن حکمرانوں کے جانے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کوئٹہ میں گفتگو کرتےہوئے کہا کہ عوام نے جس طرح ساتھ دیا یہ تاریخی لمحہ ہے ،لورالائی میں بھی تاریخی جلسہ ہوگا ، عوام چوری شدہ مینڈیٹ کو مسترد کرچکے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  حکومت نے دعویٰ کیا دہشتگردی ختم ہوگئی توسانحہ مچھ کیسے ہوا۔