Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکومت کو سازش کا پتہ ہے تو سامنے لائے : شفقت محمود

حکومت کو سازش کا پتہ ہے تو سامنے لائے : شفقت محمود
July 16, 2017

 

لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود  نے حکمرانوں سے سوال کیا ہے کہ سازش کی باتیں کی جارہی ہیں یہ کیوں نہیں بتایاجاتا کہ سازشیں کون کررہاہے؟ حکومت کوسازش کاپتہ ہے توسامنے لائے۔

تفصیلات کےمطابق نیوزکانفرنس  میں پی ٹی آئی کے رہنماشفقت محمود نے سازش کے بارے میں سوالات کی بوچھاڑکردی، انہوں نے کہا سازش کاراگ الاپاجارہاہےکیا یو اے ای کی وزارت نے شریف خاندان کے خلاف سازش کی؟

شہباز شریف کے جے آئی ٹی میں بیانات سے لگتا ہے چھوٹا بھائی بھی سازش کر رہا ہے، کیا طارق شفیع اس سازش میں شریک ہیں؟ کیایہ سازشیں اندرونی ہیں یابیرونی؟ پی ٹی ائی رہنما نے  صورتحال کو فیصلہ کن قراردیتے ہوئے  کہا جوں جوں پاناماکے فیصلے کاوقت قریب آرہا ہے حکمرانوں کی گھبرایٹ بڑھ رہی ہے جبکہ مولانافضل الرحمان بھی گبھراگئے ہیں ۔ شفقت محمود نے دعویٰ کیا کہ انجام قریب دیکھ کرحکمران جماعت میں دھڑوں میں تقسیم ہورہی ہے۔