Saturday, December 3, 2022

حکومت کو رواں مالی سال میں 430 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں

حکومت کو رواں مالی سال میں 430 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )  وفاقی حکومت کو رواں مالی سال 430 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہوں گے ۔  حکومت کو 330 کروڑ ڈالر اصل رقم جبکہ 101 کروڑ ڈالر سودکی مد میں ادا کرنے ہوں گے ۔

رپورٹوں کے مطابق حکومت کو رواں مالی سال میں اسلامک بینک کو 39 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کیا جانا ہے  ۔ عالمی بینک ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک ، او پیک ، ای سی او  اور ڈیفیڈ کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہوں گے ۔