Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکومت کو بانی ایم کیو ایم کے خلاف برطانیہ اوربھارت سے بات کرنی چاہیے: مصطفیٰ کمال

حکومت کو بانی ایم کیو ایم  کے خلاف برطانیہ اوربھارت سے بات کرنی چاہیے: مصطفیٰ کمال
July 27, 2017

 

کراچی (92نیوز)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے حالیہ دہشتگردی پروفاقی وزیرداخلہ سے ایم کیوایم کے بانی وقائدکیخلاف بھارت برطانیہ اورجنوبی افریقہ کے ممالک کےسامنے اٹھانے کامطالبہ کردیا۔مصطفٰی کمال کہتے ہیں ایم کیوایم نام کے بہت تجربے ہوچکے جب تک یہ نام رہے گاکراچی میں خون بہتارہے گا۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کہتے ہیں تیس سالہ دورمیں پہلی مرتبہ ایم کیوایم کے بانی وقائدرنگے ہاتھوں پکڑاگیادس دن قبل انہوں نے قتل کی ہدایات دیں اوردہشتگردوں کوواردات پرمبارک بادبھی دی ۔وزیرداخلہ بھارت ، برطانیہ اورجنوبی افریقہ سے بات کریں، مصطفٰی کمال کاکہناتھاایم کیوایم نے سب سے زیادہ نقصان مہاجروں کوپہنچایاایم کیوایم کیوایم پاکستان دہشتگردوں کی سہولت کارہے۔ایم کیوایم لندن اورپاکستان کاسوشل میڈیابندکیاجائے۔ مصطفٰی کمال کامزیدکہناتھاکہ پی ایس پی کے کارکنوں کے قتل میں ملوث ملزموں کوبھی ایم کیوایم کے قائدنے ٹھکانے لگانے کے آرڈردے دے دیاہے۔

ہم قاتلوں کوبے نقاب کرنے پرپاکستان رینجرزسندھ اوردیگرقانون نافذ کرنیوالے اداروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔