حکومت کو ابھی نہیں تو کچھ دن میں سب نظر آ جائے گا، مریم نواز

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز کہتی ہیں کہ حکومت کو ابھی کچھ دکھائی نہیں دے رہا، کچھ دن میں سب نظر آ جائے گا۔
مریم نواز جاتی امراء سے کراچی کیلئے روانگی سے قبل گفتگو میں بولیں کہ عمران خان سے ہمارا مقابلہ ہے ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو بار جیل کاٹ کر آئے ہیں، اب گرفتاری سے کیا ڈرنا، یہ دھمکیاں کسی اور کو دیں۔ مریم نواز کراچی پہنچ کر پہلے مزارقائد پر حاضری دیں گی۔