Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت کا یوتھ لون پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا یوتھ لون پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ
October 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے یوتھ لون پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ نوجوانوں کو یونیورسٹیوں، کالجز میں فیس پر سبسڈی دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایجوکیشن فار آل کو یقینی بنانے کیلئے سبسڈی دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ لون پروگرام کے تحت گزشتہ دور حکومت میں صرف 90 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ قرضہ حصول کی شرائط سخت ہونے کے باعث نوجوانوں کی دلچسپی کم تھی ۔ چئیرمین یوتھ پروگرام عثمان ڈار نے لون اور ایجوکیشن ورکنگ پیپر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں، انہیں ہر ممکن سہولت دیں گے۔ ان کا کہنا تھا حکومت نے نوجوانوں کے لیے ایک جامع پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوتھ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر پالیسی بنا رہے ہیں جو کہ جلد وزیر اعظم کو پیش کر دی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔