حکومت کا کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اشیاء کا معیار چیک کرنے والے ادارے کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔ ہیڈ آفس اسلام آباد میں لانے کا مقصد مینجمنٹ کو دسترس میں لانا ہے۔