Saturday, July 27, 2024

حکومت کا کوئلہ کی سالانہ پیداوار 19 ملین ٹن تک بڑھانے کا فیصلہ

حکومت کا کوئلہ کی سالانہ پیداوار 19 ملین ٹن تک بڑھانے کا فیصلہ
February 5, 2017
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی  حکومت نے 6 سال میں کوئلے کی سالانہ پیداوار 19 ملین ٹن تک بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ، کوئلے کی کان اور بجلی کی پیداوار میں آئندہ 3 سال کے دوران مزید 1.5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے جس سے مجموعی سرمایہ کاری 4.5 ارب ڈالر تک بڑھ جائیگی جبکہ حکومت نے مستقبل میں تمام پاور پلانٹس تھر کے کوئلے پر چلانے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔