Saturday, July 27, 2024

حکومت کا پی ٹی آئی رہنماوں کی آف شورکمپنیوں کی تفصیلات سامنے لانے کا اعلان

حکومت کا پی ٹی آئی رہنماوں کی آف شورکمپنیوں کی تفصیلات سامنے لانے کا اعلان
April 5, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ایک طرف اپوزیشن حکومت پرکھل کرتنقید کررہی ہے تودوسری طرف حکومت نے پی ٹی آئی کے رہنماوں کی آف شورکمپنیوں کی تفصیلات سامنے لانے کا اعلان کردیا ہے۔ محمد زبیر کہتے ہیں کہ آج حکومت بڑادھماکا کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس نے پاکستان کا سیاسی ماحول گرم کردیا ہے۔ ایک طرف اپوزیشن کو حکومت پر تنقید کے تیر اور نشترچلانے کا موقع مل گیا ہے تو دوسری طرف حکومت بھی خم ٹھونک کرمیدان میں آگئی ہے اور نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے“ میں چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیرعمر نے اعلان کیا ہے کہ حکومت بھی عمران خان اور دیگررہنماوں کا کچاچٹھا کھول کررکھ دے گی۔ حکومتی ایوانوں سے آنے والی اس دھمکی پر پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کہنے لگے کہ وہ مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ پی ٹی آئی کے کسی رہنما نے کرپشن کی ہے توثبوت سامنے لائے جائیں۔