حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(92نیوز) حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پرانی سطح پر برقرار رہیں گی۔
تفصیلات کےمطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے پانچ پیسے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 42 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔ اوگرا کی سمری کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 79 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 36 پیسے کمی کی تجویز دی گئی تھی جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں 87 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ صارفین کو پورا ریلیف فراہم نہیں کر سکتے یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پرانی سطح پر برقرار رہیں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق با ضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔