Tuesday, October 4, 2022

حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد(92نیوز)حکو مت  نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہےمٹی کا تیل سستا  جبکہ  ہائی اوکٹین مہنگا کر دیا گیا ہے  قیمتوں کا اطلاق  یکم  دسمبر سے  ہو گا نائنٹی ٹو نیوزنےاس خبر سے عوام کو پہلے ہی باخبرکردیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق  اسلام  آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ  اسحاق ڈار  نے کہا کہ حکومت  نے  پٹرول  اور  ہائی اسپیڈ  ڈیزل  کی  قیمت برقرار ر کھنے کا فیصلہ  کیا ہے صارفین کو  پٹرول فی لٹر  چھتہر روپے  چھبیس  پیسے میں  ہی  دستیاب  ہو  گا اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا جو حکومت  نے  مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ  مٹی  کے تیل کی قیمت  کم کرکے   چھپن روپے   بتیس  پیسے کردی گئی ہے جبکہ ہائی  آکٹین کی قیمت  میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت یکم دسمبر سے ترپین روپے تئیس پیسے ہو گی وزیر خزانہ   کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے تین سو  تیرہ اشیاکی درآمد پر دس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگادی ہے جس کا  نوٹی فکیشن جاری کردیا  گیا ہے وزیراعظم کی ہدایت پرعام آدمی کےاستعمال کی اشیاپرٹیکس نہیں لگایا جائے  گا۔ imprt