Thursday, February 22, 2024

حکومت کا پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
May 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

اوگرا نے مئی کے باقی دنوں کیلئے قیمتوں میں سوا تین روپے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی تھی۔ وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے وزیراعظم عالمی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالنا چاہتے۔ پیٹرولیم قیمتیں نہ بڑھانے سے حکومت کو دو ارب ستتر کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔