Sunday, January 29, 2023

حکومت کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قائم جائزہ کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ

حکومت کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قائم جائزہ کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قائم جائزہ کمیٹی میں توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شامل کیا جائیگا۔ آزادکشمیر کے صدر، وزیراعظم اور گلگت بلتستان کے گورنر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو کمیٹی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی جائے گی۔