Tuesday, September 27, 2022

حکومت کا عید میلاد النبی ﷺ کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

حکومت کا عید میلاد النبی ﷺ کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے عید میلاد النبی کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم نے وفاقی، صوبائی اداروں کو تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کو بین الاقوامی رحمتہ العالمین کانفرنس منعقد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ آنحضور ﷺ کی سیرت اور تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لئے وزیر اعظم کی تمام صوبائی حکومتوں کو صوبائی، ڈویژن اور ضلعی ہیڈکوارٹرز کی سطح پر سیرت کانفرنس و دیگر پروگرامز کا انعقاد کرانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا ہے سیرت کے حوالے سے تحریری مقابلے، سیرت مجالس، سیمینار، نعت اور قرآت مجالس کا انعقاد کیا جائے۔ اس حوالے سےوزارتِ مذہبی امور، گورنرز اور صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی ہدایت کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا ہےعید میلاد النبی ﷺ بھرپور اور شایان شان طریقے سے منائی جائے۔