Wednesday, February 21, 2024

حکومت کا عالمی بینک کیساتھ 1.3 بلین ڈالر کے 7 منصوبوں کا معاہدہ طے

حکومت کا عالمی بینک کیساتھ 1.3 بلین ڈالر کے 7 منصوبوں کا معاہدہ طے
March 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 1.3 بلین ڈالر کے 7 منصوبوں کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔

حکومت کو معاشی محاذ پر ایک اور کامیابی مل گئی، عالمی بینک کے ساتھ 1.3 بلین ڈالر کے 7 منصوبوں کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار شریک ہوئے۔

منصوبوں کی تکمیل کیلئے عالمی بینک سے 128 ملین ڈالر کی گرانٹ بھی شامل کرلی گئی۔ منصوبوں میں سماجی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، خوراک، انسانی وسائل کے ترقیاتی پروگرام بھی شامل ہیں۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے عالمی بینک کی جانب سے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے تعاون موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا اظہار ہے۔ ہماری معاشی پالیسی درست سمت جا رہی ہے، غربت کا خاتمہ، زرعی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ ہماری اولین ترجیح ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے صوبوں کو وفاقی حکومت کی سپورٹ جاری رہے گی۔

کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے کہا، عالمی بینک پاکستان میں معاشی استحکام و ترقی کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔