Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکومت کا صوبائی ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم فراہمی روکنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے، شیری رحمٰن

حکومت کا صوبائی ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم فراہمی روکنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے، شیری رحمٰن
December 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کہتی ہیں وفاقی حکومت کا صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم کی فراہمی روکنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔

منگل کے روز شیری رحمٰن نے اپنے ٹویٹ میں پیغام میں کہا کہ وسائل کی کمی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، اکائیاں نہیں۔ وفاقی حکومت اپنا مالیاتی بوجھ صوبوں کو منتقل کر کے اپنی آئینی ذمہ داری سے دستبردار ہونا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی ترقیاتی منصوبوں میں وفاق کو آئین کے مطابق اپنا حصہ ڈالنا ہوتا ہے۔ ثابت ہوچکا اسلام آباد میں مسلط حکومت صوبوں کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتی۔

وفاقی حکومت کی ذمہ داری صرف اسلام آباد نہیں پورا ملک ہے۔ کیا آئین کے بنیادی اصول اور وفاقی ذمہ داریاں بھی اس حکومت کو سمجھانے پڑے گی؟۔