Monday, September 26, 2022

حکومت کا صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 6 روپے فی یونٹ تک کمی کا عندیہ

حکومت کا صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 6 روپے فی یونٹ تک کمی کا عندیہ
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کا صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں قیمت 6 روپے فی یونٹ تک کمی کا عندیہ دیدیا۔ صنعتوں کا پہیہ چلانے اور ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ کرلیا۔ صنعتی صارفین کےلیے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی پر غور شروع کردیا۔ حکومت کی جانب سے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 6 روپے فی یونٹ تک کمی کا عندیہ دیا گیا ہے۔