Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت کا سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت دینے کیلئے وفاقی اداروں میں سہولت کار افسران مقرر کرنے کا حکم

حکومت کا سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت دینے کیلئے وفاقی اداروں میں سہولت کار افسران مقرر کرنے کا حکم
November 3, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت دینے کیلئے وفاقی اداروں میں سہولت کار افسران مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ 39 وفاقی ڈویژنز میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولت کار افسر مقرر کیے جائیں۔ وزیراعظم آفس کے مطابق سہولت کار افسران گریڈ 19 سے کم نہیں ہوں گے۔ وزارتیں سہولت کار افسران کی تعیناتی کو نوٹیفائی کریں۔ مخصوص سیکشن اور ڈیسک کے قیام کا بھی باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیا جائے۔ وفاقی ادارے سہولت کی فراہمی سے متعلق آگاہی کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت سمندر پار پاکستانیز کو معلومات فراہم کریں۔

اقدام کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو دفاتر میں درپیش مسائل کا ازالہ کرنا ہے۔ تمام ڈویژنز 21 روز میں کارروائی مکمل کر کے رپورٹ دیں۔ وزیراعظم نے 13 وزارتوں کے 34 ذیلی اداروں میں خصوصی سیکشن اور ڈیسک قائم کرنے کا بھی حکم دیا۔