Wednesday, October 5, 2022

حکومت کا سلنڈر اور ایل پی جی دھماکا‘ صارفین کی کمر ٹوٹ گئی

حکومت کا سلنڈر اور ایل پی جی دھماکا‘ صارفین کی کمر ٹوٹ گئی
اسلام آباد (92نیوز) سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا۔ گھریلو سلنڈر 120 روپے اور کمرشل سلنڈر 480 روپے فی کلو گرام مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں میں10 روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر 120 روپے اور کمرشل سلنڈر 480 روپے مہنگا ہو گیا۔ مختلف شہروں میں ایل پی جی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی۔ کراچی میں ایل پی جی کی نئی قیمت 95 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔ لاہور، قصور،گوجرانوالہ اور جہلم میں ایل پی جی کی نئی قیمت 105 روپے فی کلو گرام ہو گی۔ رحیم یار خان ،صادق آباد،حیدر آباد اور اٹک میں ایل پی جی کی نئی قیمت بھی 105 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر میں ایل پی جی 110 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہو گی۔ راولپنڈی اسلام آباد،خیبرپختونخوا اور اندرون سندھ میں بھی ایل پی جی اب 120 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہو گی۔ گلگت بلتستان میں ایل پی جی کی نئی قیمت 130 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔