Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکومت کا رواں سال حاجیوں کو کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ

حکومت کا رواں سال حاجیوں کو کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ
January 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے رواں سال حاجیوں کو کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2019 کی منظوری دے دی ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حج درخواستیں 20 فروری سے وصول کی جائیں گی ۔ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے ۔ سرکاری کوٹہ 60 فیصد اور نجی ٹورز آپریٹرز کا کوٹہ 40 فیصد رکھا گیا ہے ۔ اس سال 80 سال یا زائد عمر کے افراد اور مسلسل تین سال سے ناکام رہنے والوں کو بغیر قرعہ اندازی حج پر بھجوایا جائےگا ۔ دوران اجلاس وزیراعظم عمران خان نے کہا حج کے عمل کو خود مانیٹر کروں گا ۔ حاجیوں کو دی جانے والی سہولیات پرکوئی سمجھوتا نہیں ہو گا ۔ حج کے اخراجات دو زونز میں تقسیم کر دیے گئے ہیں ۔ شمالی زون کے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے جبکہ جنوبی زون کیلئے حج اخراجات 4 لاکھ 27 ہزار 975 روپے رکھے گئے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے کی اطلاعات تھیں لیکن حکومت نے اس سال حاجیوں کو کسی قسم کی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔