حکومت کا دس روپے کا نوٹ ختم کرنے کا مںصوبہ
لاہور(92نیوز)حکومتِ پاکستان نے دس روپے کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اب دس روپے کا سکہ متعارف کرایا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق یہ ایک روپے کا نوٹ ہے کبھی اس کی بھی قدر تھی پھر دو روپے کا نوٹ آیا اس کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا تھا پھر پانچ روپے کا نوٹ بھی متعارف کرایا گیا تاہم کچھ عرصے بعد ہی ان تمام کرنسی نوٹس کو ختم کر کے ان کی جگہ پر سکے متعارف کرادئیے گئے، یعنی روپیہ ٹکے ٹوکری ہوگیا۔
حکومت نےنوٹوں کی جگہ سکے متعارف کرانے کی جو پرانی تاویلیں دی تھیں، ان میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے اور اب دس روپے کے نوٹ کی باری آ گئی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ نوٹ کی جگہ سکہ استعمال کرنے سے قومی خزانے کوفائدہ ہوگا لیکن قومی نقصان تویہ ہے کہ روپے کی قدرمزیدگرگئی ہے یعنی دس روپے کی بھی اہمیت نہیں رہی، دس روپے کے سکہ کا رنگ زردی مائل اور حجم پانچ روپے کے سکے کے برابر ہو گا،یعنی اہمیت بھی کم اورقیمت بھی کم نیا سکہ قیمت میں ہلکا لیکن جیب پر بھاری ہوگا۔