Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت کا داسو کی بجائے بھاشا ڈیم کو پہلی ترجیح دینے کا فیصلہ

حکومت کا داسو کی بجائے بھاشا ڈیم کو پہلی ترجیح دینے کا فیصلہ
August 19, 2016
اسلام آباد(92نیوز)حکومت دریائے سندھ پر داسو پن بجلی منصوبے کی تعمیر سے پیچھے ہٹ گئی اب دیامر بھاشا ڈیم پہلی ترجیح ہے منصوبے کو اقتصادی راہداری کا حصہ بنانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا جبکہ پاکستانی وفد معاہدے کےلئے جلد چین جائے گا ۔ تفصیلات کےمطابق رواں سال 19اپریل کو 92نیوز نے نشا ند ہی کی تھی کہ دغا باز امریکہ داسو پن بجلی منصوبے کی فنڈنگ سے ہاتھ کھینچ چکا ہے 2سال قبل امریکہ اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے داسو پن بجلی منصوبے کی تعمیر میں فنڈنگ کی یقین دہانی کرائی تھی پاک چین اقتصادی راہداری معاہدے کے بعد بھارت اور اس کے حواریوں نے فنڈنگ روکنے کےلئے لابنگ شروع کر دی۔ ادھر دوست ملک چین میدان میں آیا اور دریائے سندھ پر 33 ہزار میگاواٹ پن بجلی منصوبے لگانے کی پیشکش کردی۔ پاکستان نے خوش آمدید کہا اور اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ داسو پن بجلی منصوبے کی بجائے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر توجہ دی جاے گی اور اس منصوبے کو پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چینی وفد نے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے ملاقات کی اور پروگرام سے آگاہ کیا اب پاکستانی وفد جلد ہی چین کا دورہ کرے گا اور دیامر بھا ڈیم کو سی پیک کا حصہ بنانے کا باقاعدہ معاہدہ کریگا ۔