Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت کا تحقیقاتی رپورٹرز کے عالمی کنسورشیم کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان

حکومت کا تحقیقاتی رپورٹرز کے عالمی کنسورشیم کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
April 27, 2016

اسلام آباد (92نیوز) وفاقی حکومت نے نواز شریف کا پاناما لیکس میں نام دینے اور تصویر چھاپنے پر تحقیقاتی رپورٹرز کے عالمی کنسورشیم کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے“ میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد زبیر کا کہنا تھا کہ آئی سی آئی جے کو قانونی نوٹس بھیجا جائے گا۔

ادارے نے اپنی غلطی تسلیم کی اور واضح ہو گیا کہ وزیر اعظم پر الزام بغیر تحقیق کے لگایا گیا تھا۔ ادارے کے اس عمل سے وزیر اعظم نوازشریف کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ غلطی ماننے کا مطلب بغیر تحقیقات کے الزام لگانا تھا اس لیے حکومت نے وزیراعظم نوازشریف کا نام اور تصویر شامل کرنے پر آئی سی آئی جے کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔