Sunday, July 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

حکومت کا تحریک لبیک پاکستان پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا تحریک لبیک پاکستان پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ
July 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت کا تحریک لبیک پاکستان پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ کابینہ نے حلیم عادل کیلئے جے آئی ٹی بنانے، مسلح افواج کیلئے پندرہ فیصد اسپیشل الاؤنس کی تجویز بھی منظور کرلی۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وزیراطلاعات فواد چودھری نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ 2 سال سے فوج کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوا، اس لیے فوج کو 15 فیصد اسپیشل الاؤنس دیا جارہا ہے۔ رینجرز اور ایف سی ملازمین کو بھی وزیراعظم کے حکم پر الاؤنس دیا جائیگا۔

فواد چودھری نے بتایا کہ کابینہ نے حلیم عادل شیخ کی درخواست پر سندھ حکومت کی جانب سے ان پر بنائے گئے کیسز کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری دی۔ وزیرِ اعظم نے آئندہ کابینہ اجلاس میں اہم شخصیات کو حاصل سکیورٹی اور پروٹوکول کو ریشنلائز کرنے کے حوالے سے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیرا طلاعات کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی صورتحال پر پاکستان کی نظر ہے، دنیا کو چاہیے وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں، افغانستان میں خراب حالات پر پاکستان کو سخت تشویش ہے، دعا گو ہیں افغانیوں کو اپنا گھر نہ چھوڑنا پڑے، متعلقہ وزارتوں کو کابینہ نے جامع پالیسی کی ہدایت دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے 49 ادویات کی ریٹیل پرائس مقرر کرنے، محمد امجد خان کی بطور سی ای او آئی ایس کو تعیناتی، شاہ جہاں مرزا کو متبادل توانائی بورڈ کے سی ای او کا اضافی چارج دینے، جاوید احمد صدیقی کو پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کا چیف ایگزیکیٹو آفیسر تعینات کرنے، وزارتِ منصوبہ بندی کے رولز آف بزنس میں ترمیم کی تجویز، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے شعبے میں تعاون کے معاہدے کے مسودے کی بھی منظوری دے دی۔