Monday, December 4, 2023

حکومت کا اپوزیشن کے الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرے میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا اعلان

حکومت کا اپوزیشن کے الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرے میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا اعلان
January 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے اپوزیشن کے الیکشن کمیشن کےسامنے مظاہرے میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر داخلہ  شیخ رشید احمد نے  وفاقی زیر سائنس و ٹیکنالوجی  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کی فکر کریں اسلام آباد ان کے نصیب میں نہیں۔اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بولے اپوزیشن کوئی سرکاری ادارہ سلامت رہنے دے۔ وزیر قانون فروغ نسیم نے اپوزیشن کو  احتجاج کے دوران قانون ہاتھ میں نہ لینے کا مشورہ دیا۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے فارن فنڈنگ کے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ثبوت پیش کیے جاچکے۔ مسلم لیگ ن کی چیک بک اور دستخط سب نواز شریف ہیں۔ وزیراعظم عمران خان پانچ سال ضرور پورے کریں گے۔