Wednesday, December 7, 2022

حکومت کا امریکہ اور برطانیہ سمیت نو ممالک میں سفیر تبدیل کرنے کا اعلان

حکومت کا امریکہ اور برطانیہ سمیت نو ممالک  میں سفیر تبدیل کرنے کا اعلان
اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی آئی حکومت نے امریکہ میں تعینات نیب کو مطلوب علی جہانگیر صدیقی سمیت نو ممالک میں تعینات سفارشی سفیروں کی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسد مجید خان کو امریکہ میں ، راجہ علی اعجاز کو سعودی عرب، نفیس ذکریا کو برطانیہ ، رضا بشیر تارڑ کو کینیڈا ، سید احسن رضا شاہ کو قطر ، حامد اصغر خان کو مراکش ،شہریار اکبر خان کو سربیا ، صاحبزادہ احمد خان کو کیوبا جبکہ احمد امجد علی کو دبئی میں قونصل جنرل تعینات کیا جائے گا۔ متحدہ امارات سے آئے وفد سے مذاکرات کا احوال بتاتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا یو اے ای سے صاف پانی، زراعت، ایل این جی ٹرمینل، ہاؤسنگ کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ سمندری پانی کو صاف کرنے پر یو اے ای کی مدد لی جائے گی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر پر بھی بات کی اور کہا کہ  بھارت کو کشمیر کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ کشمیریوں کے احتجاج سے لگ رہا ہے کہ بھارت اپنا ہی نقصان کر رہا ہے۔