Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  حکومت کاہنی مون پیریڈ ختم حساب کتاب کے دن شروع ہوگئے:سراج الحق

   حکومت کاہنی مون پیریڈ ختم حساب کتاب کے دن شروع ہوگئے:سراج الحق
May 8, 2015
گوجرانوالا(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہوچکا ہے اب حکمرانوں کے حساب کتاب کا دن آچکا ہے۔ گوجرانوالا میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور اہم عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے ساتھ ہی حکمرانوں کے رنگ زردپڑچکے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دل میں کچھ کالا ضرور ہے ۔ انہوں نےکہا کہ الطاف حسین کی باتوں اور معافیوں پر میں یقین نہیں رکھتا،ذوالفقار مرزا کی آصف زرداری کی لڑائی گھر کی لڑائی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ لوئردیر کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنا خواتین کی اپنی مرضی تھی ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا  کہناتھا کہ اگر کے پی کے حکومت لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا دیدی گی تومیں بھی وہاں جاکر بیٹھ جاؤنگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب بھی گھسے پٹے طریقوں پر چل رہی ہے حکومت کا سارا انحصار آئی ایم ایف اور ورلڈبنک پر ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔