حکومت پنجاب کا میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ کی نجکاری کا فیصلہ
لاہور (92 نیوز) حکومت پنجاب نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا۔
بل پیر کے روز پنجاب اسمبلی سے منظورکرایا جائے گا۔ حکومت نے بل منظور کرانے کی خفیہ انداز میں تیاریاں شروع کردیں۔
بل کئی ماہ قبل اسمبلی میں متعارف کروایا گیا، لیکن ڈاکٹروں کی ہڑتالوں کی وجہ سے منظورنہ ہوسکا تھا۔