Friday, December 2, 2022

حکومت پختونوں کے خلاف کارروائیاں بند کرے: پرویز خٹک

حکومت پختونوں کے خلاف کارروائیاں بند کرے: پرویز خٹک
لاہور(92نیوز)وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان پختونوں کا  ہے، اور پختونوں نے اس کے لیے قربانیاں بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو 15 دن کا وقت دیتے ہیں پختونوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں بند نہ کیں تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں پختون جرگہ سے خطاب میں وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا کہ  نون لیگ کی طرف سے پختونوں کوعتاب کا نشانہ بنایا جا رہا ہےحکومت پختونوں کے شناختی کارڈز بنانے میں سختی پالیسیوں کو ترک کرے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پختونوں کو جان بوجھ کر دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی آڑ میں تنگ کیا جا رہا ہے، جس کے لیے پی ٹی آئی اپنے پختون بھائیوں کےساتھ کھڑی ہے اوران کے حق کے لیے ہرحد تک جانے کو تیار ہے۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک کو پشاور زلمی کی شاندار جیت پر پی ٹی آئی لاہور کے طرف سے پھول پیش کیے گئے اور مبارک باد دی گئی ۔